مجارستان ؛ اسلامی ہنروں سے متعلق دوسری سالانہ نمائش

IQNA

مجارستان ؛ اسلامی ہنروں سے متعلق دوسری سالانہ نمائش

16:22 - July 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2157822
بين الاقوامی گروپ : كويت كے اسلامی ہنروں كی یہ دوسری نمائش " نور القلم " كے عنوان سے كل ۲۱ جولائی كو مجارستان كے دار الحكومت بودا پست میں شروع ہوئی اور چار روز تك جاری رہے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے كويت كی خبر رساں ايجنسی (كونا ) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش كا افتتاح كويت كے وزير اوقاف و امور اسلامی كے معاون «خليف مثيب الاذينه»، نےكيا ۔
یہ نمائش كويت كی وزارت اوقاف و امور اسلامی كے زير اہتمام اسلامی ہنروں كے مركز اور بوداپست میں كويتی سفارت خانے كی مجارستان كی وزارت خارجہ كے ساتھ ہم آہنگی كے بعد منعقد كی جا رہی ہے ۔
افتتاحی تقريب میں كويت كے وزير اوقاف و امور اسلامی كے معاون «خليف مثيب الاذينه»، نے كہا : یہ نمائش ايك عمدہ موقع ہے كہ جس سے استفادہ كرتے ہوئے دنيا بھر كے ممالك عالم اسلام كے ثقافتی ورثے اور تاريخی تمدن سے آشنا ہو سكتے ہیں ۔
829342
نظرات بینندگان
captcha