امام زمانہ ( عج ) كی معرفت كا فقدان دين میں گمراہی كا باعث ہے

IQNA

امام زمانہ ( عج ) كی معرفت كا فقدان دين میں گمراہی كا باعث ہے

23:06 - July 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2157898
ثقافت و ہنر گروپ : مھدويت كے ايك محقق كا كہنا ہے : دشمن امام عصر (عج ) كے اثبات كی جذباتی دليلوں سے غلط مطلب نكال كر انہیں شك و ترديد كا نشانہ بنا رہے ہیں ۔
حجت الاسلام عباس بيات نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ قم كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا : ہمیں رائے عامہ كے افكار كو منور كرنے كے لیے اور معاشرے میں امام زمانہ ( عج ) كی شناخت عام كرنے كے لیے انتہائی وسيع پيمارے پر اقدامات كرنا ہوں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ذرائع ابلاغ كی ذمہ داری انتہائی سنگين ہے كہ وہ ہنر ، تصوير اور فيلم جيسے وسائل سے استفادہ كر كے مہدويت سے متعلق شبہات اور اشكالات دور كر كے معاشرے كو علم و آگہی سے آراستہ كرنے كی سعی كریں ۔
828842
نظرات بینندگان
captcha