مسجد نبوی (ص) ؛ رمضان المبارك میں تين ملين زائرين كی ميزبانی كے لیے آمادہ ہے

IQNA

مسجد نبوی (ص) ؛ رمضان المبارك میں تين ملين زائرين كی ميزبانی كے لیے آمادہ ہے

17:11 - July 24, 2011
خبر کا کوڈ: 2159088
بين الاقوامی گروپ : مسجد نبوی ( ص) كے متولی نے امسال ماہ مبارك رمضان میں تين ملين زائرين كے لیے ضروری اقدامات مكمل كر لينے كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے سعودی عرب سے نكلنے والے اخبار روزنامہ دار الحياۃ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسجد نبوی ( ص) كے متولی نے اعلان كيا : مسجد نبوی ( ص) زائرين كے لیے بہتر سہولتیں پيش كرنے كے لیے آمادہ ہے ۔
مسجد نبوی ( ص) كے تعلقات عامہ كے مدير عبد الواحد الحطاب نے بتايا : مسجد نبوی ( ص) كی جانب سے ماہ رمضان میں پيش كیے جانے والے پروگرام تدوين كر لیے گئے ہیں اور مسئولين نے امسال زائرين كو خصوصی سہوليات فراہم كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : مسجد نبوی (ص) كے كاركن تين ملين زائرين كی خدمت كے لیے آمادہ ہیں ۔
829968
نظرات بینندگان
captcha