بحرين ؛ "شہدا چوك میں واپسی كا حق " كے عنوان سے عوامی سطح پر ہڑتال كی جائے گی

IQNA

۱۱ اگست ؛

بحرين ؛ "شہدا چوك میں واپسی كا حق " كے عنوان سے عوامی سطح پر ہڑتال كی جائے گی

20:02 - August 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2168705
بين الاقوامی گروپ : ۱۴ فروری كے انقلابی جوانوں پر مشتمل گرينڈ الائنس نے بحرينی عوام كو " شہدا چوك میں واپسی كا حق " كے عنوان سے ۱۱ اگست بروز جمعرات كو ہڑتال كی كال دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ " العالم " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كے متعدد شہروں اور دیہاتوں میں ۸ اگست كی رات آل خليفہ حكومت كے جرائم اور حكومتی فورسز كی جانب سے مظاہرين كو سختی سے كچلنے كے خلاف وسيع پيمانے پر مظاہرے كیے گئے ۔
ان احتجاجی مظاہروں میں لوگوں نے بحرينی پرچم اٹھا ركھے تھے اور وہ آل خليفہ حكومت كے سقوط كا مطالبہ كر رہے تھے جبكہ انہوں نے اپنے حقوق سے چشم پوشی كو بھی مسترد كر ديا ۔
839955
نظرات بینندگان
captcha