ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «IIOكے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے قرآن كريم كی تيس آخری سورتوں ، ۲۰ آخری سورتوں اور دس آخری سورتوں كے حفظ و تفسير سے متعلق ہوں گے۔
ان مقابلوں میں رياست ھاوائی سے تعلق ركھنے والے ہر عمر كے مسلمان شركت كر سكتے ہیں اور ان میں پوزيشن حاصل كرنے والے خوش نصيبوں كے ناموں كا اعلان منصفين كی جانب سے اسی دن بعد از ظہر كر ديا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ ھاوائی كی مسلم يونين ماہ رمضان كے ايام میں علاقے كے علماء كی موجودگی میں متعدد دروس بھی منعقد كروائے گی ۔
840673