پرتگالی زبان میں متعدد اسلامی كتب كی قرآنی نمائش میں رونمائی

IQNA

پرتگالی زبان میں متعدد اسلامی كتب كی قرآنی نمائش میں رونمائی

22:21 - August 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2169991
بين الاقوامی گروپ : انجمن دوستی ايران و برازيل نے انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں متعدد اسلامی كتب كا پرتگالی زبان میں ترجمہ پيش كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے نمائش ہال مصلائے حضرت امام خمينی (رہ) سے رپورٹ دی ہے كہ یہ آثار شيخ طالب حسين خزرجی نے پرتگالی زبان میں ترجمہ كیے ہیں ۔
اسلام میں سماجی نظام ، اسلام میں نماز ، نہج البلاغہ میں سے دروس ، ولايت ، المھدی اور قرآن كريم میں سے دروس منجملہ ان كتابوں میں سے ہیں كہ جنہیں اس نمائش میں پيش كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ انجمن دوستی ايران و برازيل كے اسٹال پر ركھے گئے آثار انجمن دوستی ايران و برازيل نے شايع كیے ہیں ۔
پرتگالی زبان پرتگال كے علاوہ برازيل كی بھی قومی زبان ہے اور یہ بعض افريقی ممالك میں بھی بولی جاتی ہے ۔
841737
نظرات بینندگان
captcha