دنيا بھر میں اديان كی اعلٰی شورٰی تشكيل دينے كی ضرورت

IQNA

قرآن سوزی كی تحليل سے متعلق نشست ؛

دنيا بھر میں اديان كی اعلٰی شورٰی تشكيل دينے كی ضرورت

20:37 - August 14, 2011
خبر کا کوڈ: 2170661
بين الاقوامی گروپ : اسلامی مركز ھامبورك كے استاد نے ايك نشست میں قرآن سوزی كے واقعے كی تحليل كرتے ہوئے اس بات كی وضاحت كی : قرآن كريم كی توہين تورات اور انجيل كی توہين ہے ، اس لیے دنيا بھر میں اديان كی اعلیٰ شوریٰ تشكيل دی جائے تاكہ آسمانی كتب كی توہين باقاعدہ طور پر ممنوع قرار دی جا سكے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق اسلامی مركزھامبورگ كے استاد حجت الاسلام اسماعيل گندمكار نے ۱۳ اگست بروز ہفتہ كی رات كو امريكا میں قرآنی سوزی اور غرب میں اسلام فوبيا كے عنوان سے منعقدہ سيمينار میں كہا : قرآن سوزی در اصل اسلام كی مخالفت كے ايك طولانی مدت منصوبے كا حصہ ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : قرآنی سوزی اعتقادی ہونے سے قبل ايك سياسی مسئلہ ہے كہ جس كا ہدف مسلمانوں كے جذبات كو ٹھيس پہنچا كر فتنہ و فساد كی آگ بھڑكانا ہے ۔
842783
نظرات بینندگان
captcha