ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيخ نعيم قاسم نے ۱۲ اگست كی سہ پہر كو لبنان كے شہر نبی شيث میں اسلامی مزاحمتی تحريك كی حمايتی جماعت كی افطار پارٹی سے خطاب كرتے ہوئے كہا : جو لوگ اسلامی مزاحمتی تحريكوں حماس، جہاد اسلامی اور حزب اللہ كو متہم كرتے ہیں كہ انہیں ايران اور شام سے مدد ملتی ہے تو یہ تہمت نہیں ہے بلكہ ايك افتخار ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ انہوں نے مقبوضہ سرزمين كی آزادی كے ساتھ ساتھ آزاد شدہ سرزمين كی حفاظت كو بھی اسلامی مزاحمتی تحريكوں كی ذمہ داری قرار ديا ۔
842088