بيلجئيم ؛ يورپ میں حلال محصولات سے متعلق پہلی نمائش كی ميزبانی كرے گا

IQNA

بيلجئيم ؛ يورپ میں حلال محصولات سے متعلق پہلی نمائش كی ميزبانی كرے گا

13:09 - August 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2171099
بين الاقوامی گروپ : حلال محصولات كی پہلی بين الاقوامی نمائش يكم ستمبر سے ۳۰ ستمبر تك بيلجئيم كے دار الحكومت بروكسل میں منعقد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «pageshalal»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ بين الاقوامی نمائش بيلجئيم ، ہالينڈ اور لوكز امبورگ جيسے ممالك پر مشتمل يونين كے زير اہتمام منعقد ہو گی ۔
اس نمائش كے انعقاد كا ہدف اسلامی شريعت كے مطابق غذائی اشياء اور ادويات بنانے والی كمپنيوں كا تعارف كروانے كے ساتھ ساتھ اسلامی معيشت كے اصول و قوانين كے بارے تبادلہ خيال قرار ديا گيا ہے ۔
حلال محصولات پيدا كرنے والی كمپنيوں كو اس نمائئش میں مہمان خصوصی كے طور پر شركت كی دعوت دی گئی ہے اور ان كمپنيوں كے مدير سامعين كو مختلف سيميناروں میں حلال صنعت میں اپنی كاميابی كی وجوہات سے آگاہ كریں گے ۔
842715
نظرات بینندگان
captcha