ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق " ايرانی ہنرمندوں كے آثار میں اسلامی ثقافت اور ہنر " كے عنوان سے ہونے والی اس نمائش میں قرآن كريم كی آيات كی خوش خطی سے متعلق ۶۰ اثر ركھے گئے ہیں كہ جن میں آيات قرآن كوفی اور نستعليق رسم الخط میں تحرير كی گئی ہیں ۔
جمہوریہ قزاقستان كے ثقافتی اور تعليمی ميوزيم كے مدير نے پہلی مرتبہ معروف ايرانی ہنرمندوں كی خوش نويسی كے آثار كی نمائش منعقد كی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس نمائش گاہ میں آستان قدس رضوی كی لائبريری میں موجود قرآن كريم كے بعض خطی نسخے اور قرآن كريم كے انگريزی ، فرانسيسی ، جرمنی ۔۔۔۔ ترجموں كے علاوہ اسلامی جمہوریہ ايران میں تيار شدہ آڈيو قرآن بھی نمائش كے لیے ركھا گيا ہے ۔
842195