بحرين میں مظاہرے / قابض سعودی فوجوں كی واپسی كا مطالبہ

IQNA

بحرين میں مظاہرے / قابض سعودی فوجوں كی واپسی كا مطالبہ

21:05 - August 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2172170
بين الاقوامی گروپ : بحرين كی انقلابی عوام نے ۱۵ اگست كی رات ملك كے مختلف علاقوں میں مظاہرے كر كے اپنے مطالبات دہراتے ہوئے سعودی قابض فوجوں كی واپسی كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كی اسلامی جماعت وفاق ملی نے عوام الناس سے اپنے مطالبات كے حصول تك مظاہرے جاری ركھنے كی اپيل كی ہے ۔
بحرين كے متعدد علاقے اور دیہات بحرين كے يوم آزادی كی مناسبت سے مظاہروں كی لپیٹ میں تھے جبكہ مظاہرين سعودی قابض فوجوں كی واپسی كا مطالبہ كر رہے تھے۔
بحرينی دار الحكومت منامہ میں مظاہرين نے آل خليفہ حكومت كے سقوط اور قابض فوجوں كی واپسی پر زور ديتے ہوئے نہتے شہريوں پر ظالمانہ تشدد كی مذمت كی ہے۔
443868
نظرات بینندگان
captcha