ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبارروزنامہ اليوم السابع كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے مصر كے وزير اعظم عصام شرف كے تعاون سے منعقد ہوں گے اور مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں جامعہ الازھر كے مفتی اعظم احمد الطيب ،مصر كے وزير اوقاف محمد عبد الفضيل الاقوصی ، حكومتی وزرا ، قاہرہ میں اسلامی ممالك كے سفير اور الازھر كے مبلغين شركت كریں گے۔
مصر كے وزير اوقاف و امور اسلامی محمد عبد الفضيل القوصی نے اس خبر كے ضمن میں كہا : یہ مقابلے وزارت اوقاف و امور اسلامی كے زير اہتمام آج ۱۸ اگست سے شروع ہو جائیں گے اور ۲۵ اگست تك جاری رہیں گے ۔
845034