بہائيت كی بنيادوں كا كھوج ايران اور روس كے درميان جنگوں میں لگانا چاہئیے

IQNA

حجت الاسلام قاسمی ؛

بہائيت كی بنيادوں كا كھوج ايران اور روس كے درميان جنگوں میں لگانا چاہئیے

18:07 - August 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2173478
بين الاقوامی گروپ : حجت الاسلام محمود رضا قاسمی نے بہائيت و صیہونزم كے عنوان سے نشست میں كہا : بہائيت كے پروان چڑھنے كو ۱۸۰۳ء سے ۱۸۲۸ء تك ايران اور روس كے درميان ہونے والی جنگوں میں جستجو كيا جائے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام محمود رضا قاسمی نے ۱۸ اگست كو بہائيت و صیہونزم كے عنوان سے منعقد ہونے والی نشست سے خطاب كرتے ہوئے كہا : ۱۸۰۳ء سے ۱۸۲۶ء تك ايران اور روس كے درميان تباہ كن جنگیں ہوتی رہیں كہ جس سے ايران میں فقر اور قحط كا دورہ دورہ ہو گيا اور ايران كے بہت سے اسلامی شہر اس سے جدا ہو گئے ۔
انہوں نے مزيد كہا : فقر و فاقہ اور قتل و غارت كی فضا میں اگر كوئی شخص خود كو منجی كے طور پر پيش كرے تو فطری سی بات ہے كہ لوگ اس كی آواز پر لبيك كہیں گے ۔
845919
نظرات بینندگان
captcha