حزب اللہ كا چہرہ مخدوش كرنے كا مقصد فتنے كی راہ ہموار كرنا ہے

IQNA

سيد حسن نصر اللہ ؛

حزب اللہ كا چہرہ مخدوش كرنے كا مقصد فتنے كی راہ ہموار كرنا ہے

8:30 - August 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2173590
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ كے جنرل سيكرٹری نے اپنے خطاب كے دوران اس امر پر زور ديا : حزب اللہ كا چہرہ مخدوش كرنے كی موجودہ كوششوں كا مقصد لبنان كے مجموعی استحكام كو نقصان پہنچانے كے ساتھ ساتھ مذہبی ، قبائلی اور داخلی جنگ كی راہ ہموار كرنا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سيد حسن نصر اللہ نے ۱۷ اگست كو لبنان میں ايك افطار پارٹی سے خطاب كرتے ہوئے كہا : حزب اللہ كا چہرہ خراب كرنے كے لیے بہت زيادہ كوششیں كی جا رہی ہیں ليكن سروے كے مطابق یہ كوششیں ناكام ہو چكی ہیں چونكہ حزب اللہ اسی طرح لوگوں كی نگاہ میں لائق احترام ہے ۔
846154
نظرات بینندگان
captcha