مصر كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

مصر كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز

8:28 - August 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2173596
بين الاقوامی گروپ : مصر كے حفظ ، تجويد اور تفسير كے سالانہ ۱۹ ویں مقابلوں كا آغاز جامعہ الازھر كے مفتی اعظم ، مصر كے وزير اوقاف اور نماياں دينی اور سياسی شخصيات كی موجودگی میں جامعہ الازھر كے محمد عبدہ ہال میں كر ديا گيا اور اس میں مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبارروزنامہ " الاھرام" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے مصری وزير اعظم عصام شرف كے تعاون سے منعقد كیے جا رہے ہیں اور افتتاحی تقريب میں الازھر كے مفتی اعظم احمد الطيب ، مصر كے وزير اوقاف و امور اسلامی محمد عبد الفضيل القوصی اور متعدد حكومتی شخصيات كے علاوہ اسلامی ممالك كے قاہرہ میں نمائندوں نے بھی شركت كی ۔
مصر كی وزارت اوقاف و امور اسلامی كے زير اہتمام منعقد ہونے والے ان بين الاقوامی مقابلوں كا آغاز بروز جمعرات ۱۸ اگست كو ہوا جبكہ یہ دوسری طرف سے یہ مقابلے ۲۶ رمضان تك قاھرہ كی دو مسجدوں "النور " اور "الرحمن الرحيم " میں جاری رہیں گے ۔
846066
نظرات بینندگان
captcha