جرمنی ؛ اسلامی انجمنوں كی مشتركہ شورٰی تاسيس كر دی گئی

IQNA

جرمنی ؛ اسلامی انجمنوں كی مشتركہ شورٰی تاسيس كر دی گئی

8:25 - August 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2173597
بين الاقوامی گروپ : جرمنی میں اسلامی - عراقی انجمنوں كی شوریٰ یہاں رہائش پذير عراقی اقليتوں كے زير اہتمام تاسيس كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ نون كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انجمن اسلامی –عراقی كے سربراہ وسام سعيد الصفار نے اس بارے كہا : ہم نے شوریٰ كی تاسيس كے حوالے سے بيان صادر كر ديا ہے اور جرمنی كے مختلف شہروں میں مصروف عمل اسلامی مراكز ، امامبارگاہیں اور انسٹی ٹيوٹ اس شوریٰ میں شامل ہوں گے ۔
وسام سعيد الصفار نے مزيد كہا : متعدد دينی شخصيات منجملہ آيت اللہ العظمی سيستانی كے نمائندے سيد مرتضی الكشميری نے اسلامی –عراقی انجمنوں كی شورٰی كا دورہ كيا ہے ۔
انہوں نے وضاحت كی : آيت اللہ العظمی سيستانی كے نمائندے كی جانب سے شوریٰ كے دورے كے موقع پر جرمنی میں مصروف عمل اسلامی مراكز كی خدمات پر تبادلہ خيال كيا گيا ۔
846091
نظرات بینندگان
captcha