ازبكستان ؛ فلم " محمد ، رسالت كی ميراث" ريليز

IQNA

ازبكستان ؛ فلم " محمد ، رسالت كی ميراث" ريليز

11:48 - August 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2174471
ثقافت و ہنر گروپ : الكس كرونميرا كی ڈائريكشن كے ساتھ بنائی جانے والی فلم " محمد ، رسالت كی ميراث" امسال ۲۳ اگست سے جمہوریہ ازبكستان میں دكھائی جا رہی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق یہ فلم ازبكی زبان میں ريليز كی جائے گی اور اس كا اصلی موضوع مختلف اسلامی مذاہب میں ثقافتی مفاہمت كا فروغ ہے ۔
رپورٹ كے مطابق فلم كے ڈائريكٹر كرو نميرا نے امريكی يونيورسٹی ہارورڈ كے الہيات كالج سے ماسٹرز كی ڈگری حاصل كر ركھی ہے ، علاوہ ازیں وہ ازبكستان میں بھی فلسفہ دين و مذہب كے موضوع پر خاطر خواہ ريسرچ كر چكے ہیں ۔
" فلم ، محمد رسالت كی ميراث "كا امريكا میں مقيم مسلم اور غير مسلم سوسائیٹيز كی جانب سے والہانہ استقبال كيا گيا ہے ۔
846548
نظرات بینندگان
captcha