حزب اللہ لبنان نے ايلات میں اسرائيل مخالف حملوں كی حمايت كی ہے

IQNA

حزب اللہ لبنان نے ايلات میں اسرائيل مخالف حملوں كی حمايت كی ہے

13:15 - August 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2174586
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان نے ايك بيان میں ايلات كے علاقے میں حريت پسندوں كے صیہونی فوجيوں پر حملے كو سراہتے ہوئے اسے ايك شجاعت مندانہ اقدام قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «iloubnan» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ نے اس بيان میں مزاحمتی تحريك كے فدائيوں كی جانب سے حملوں پر تبصرہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہمیں اس كاروائی پر فخر ہے اور اس طرح كے اقدامات كے ذريعے ہی اسرائيل كو باور كرايا جا سكتا ہے كہ یہ جعلی حكومت ہماری سرزمينوں پر قبضہ برقرار نہیں ركھ سكتی ۔
اس بيان كے ايك دوسرے حصے میں كہا گيا ہے : اس اقدام سے عربوں اور مسلمانوں كی جانب سے مزاحمت جاری ركھنے كے عزم كا پتہ چلتا ہے ۔
847193
نظرات بینندگان
captcha