بحرين ؛ "شہداء چوك كی طرف بازگشت "كے عنوان سے ہفتہ منايا جا رہا ہے

IQNA

بحرين ؛ "شہداء چوك كی طرف بازگشت "كے عنوان سے ہفتہ منايا جا رہا ہے

19:25 - August 29, 2011
خبر کا کوڈ: 2178914
بين الاقوامی گروپ : بحرين میں ۱۴ فروری كے اتحاد نے شہدا چوك میں واپسی كے عنوان سے منائے جانے والے اس ہفتے میں بڑے پيمانے پر مظاہرے كرنے كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كے ۱۴ فروری كے اتحاد نے ايك اعلامیے میں عوام سے اپيل كی ہے كہ ۲۷ اگست سے ۲ ستمبر تك جاری رہنے والے اس ہفتے میں بھرپر طريقے سے شركت كریں ۔
اس رپورٹ كے مطابق بحرينی عوام كے شبانہ مظاہرے ملك كے متعدد شہروں اور دیہاتوں میں جاری ہیں كہ جن میں مظاہرين آل خليفہ حكومت كے استعفے كے ساتھ ساتھ بيرون ملك سے بلائی گئی فورسز كی واپسی كا مطالبہ كر رہے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ مظاہروں میں شركت كی پاداش میں آل خليفہ حكومت نے چار سو سے زيادہ طلبہ كو تعليمی اداروں سے خارج كر ديا ہے ۔
850889
نظرات بینندگان
captcha