ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «CPI» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حماس نے ۲ ستمبر كو ايك بيان میں ،تركی كی جانب سے اسرائيل كے ساتھ سياسی تعلقات كم كرنے اور اسرائيلی سفير كو نكالنے كا خير مقدم كيا ہے۔
اس بيان میں كہا گيا ہے : "كشتی آزادی غزہ " پر اسرائيل كے فوجی حملے اور انسانی حقوق كے لیے سرگرم ترك امدادی كاركنوں كے قتل كے جواب میں تركی كا یہ فيصلہ انتہائی درست اور مناسب اقدام ہے ۔
آخر میں حماس نے اسلامی اور عرب ممالك سے درخواست كی ہے كہ اسرائيلی مصنوعات كا بائيكاٹ كریں اور غزہ كا محاصرہ توڑنے كے لیے بھر پور جدوجہد كریں ۔
853446