ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبيا كی عبوری كونسل كے ترجمان احمد بانی نے بنغازی میں پريس كانفرنس كے دوران كہا : قذافی كے تازہ ترين پيغام میں اس كے ليبيا سے فرار كے حتمی فيصلے كا پتہ چلتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ہمیں زيادہ احتمال یہی ہے كہ قذافی نائيجيريا فرار ہو گا جبكہ تازہ ترين اطلاعات كے مطابق قذافی سبھا شہر كے جنوبی ترين نقطے میں مقيم ہے ۔
ليبيا كی عبوری كونسل كے ترجمان نے واضح كيا : ہم نے سرت شہر پر حملہ كرنے سے ايك ہفتہ قبل قذافی كی فورسز كو مہلت دی كہ وہ ہتھيار ڈال دیں تاكہ عام شہريوں كی جان بچائی جا سكے ۔
853397