ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق رہبر معظم كے بين الاقوامی امور میں مشاور علی اكبر ولايتی نے آج صبح ۴ ستمبر كو ايران سے باہر ثقافتی نمائندوں كے نویں اجلاس كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے واضح كيا : امسال سيمينار كا موضوع " اسلامی بيداری ، جديد اسلامی تمدن " ايك انتہائی اہم اور زندہ موضوع ہے چونكہ ہم عالم اسلام میں ايك عظيم تبديلی كا مشاہدہ كر رہے ہیں ۔
انہوں نےمزيد كہا : ہمیں اس بات كی توقع ہے كہ موجودہ دور میں اسلامی جمہوریہ ايران كے دنيا بھر میں ثقافتی نمائندے اسلامی جمہوریہ ايران كے اسلامی بيداری كے حوالے سے نقطہ نظر كو باہر كی دنيا میں روشن كریں ۔
854291