بين الاقوامی اداروں نے بحرين كے تلخ حادثات پر آنكھیں بند كر ركھی ہیں

IQNA

بحرينی سياسی رہنما ؛

بين الاقوامی اداروں نے بحرين كے تلخ حادثات پر آنكھیں بند كر ركھی ہیں

11:36 - September 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2183531
بين الاقوامی گروپ : عرب ليگ اور اسلامی تعاون تنظيم نے بحرين میں ہونے والے حوادث كے مقابلے میں اپنی آنكھیں بند كر ركھی ہیں جبكہ خليج فارس تعاون كونسل بحرينی عوام كے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين نيشنل ڈيموكریٹك الائنس كے نائب مسئول نے العالم نيوز نیٹ ورك كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : بحرين كے انقلابی عوام تمام اندرونی اور بيرونی سازشوں كے باوجود مظاہروں كا سلسلہ جاری ركھیں گے اور ان كی تحريك اپنے مطالبات پورے ہونے تك جاری رہے گی ۔
انہوں نے مزيد كہا : اقوام متحدہ نے بحرين كے مسئلے كو نظر انداز كر ديا ہے جبكہ خليج فارس تعاون كونسل بحرينی عوام كے خلاف سازشیں كرتے ہوئے زيادہ سے زيادہ عوام كے قتل عام كی راہ ہموار كر رہی ہے ۔
856543
نظرات بینندگان
captcha