ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الانتقاد كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سيد علی فضل اللہ نے مسجد امامين حسنين ( ع) بيروت میں نماز جمعہ كا خطبہ ديتے ہوئے كہا : عرب دنيا كی داخلی مشكلات جوں كی توں ہیں كہ جس كی وجہ سے عرب ملتوں نے آزادی كے لیے جدوجہد شروع كر دی ہے ۔
بيروت كے خطيب جمعہ نے مزيد كہا : عوامی تحريكوں سے عرب حكمران خوفزدہ ہو چكے ہیں ، یہی وجہ ہے كہ وہ انہیں دبانے كے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے كار لا كر ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں ۔
857584