بمبئی ؛ "امريكا میں اسلام " كے عنوان سے نمائش كا انعقاد

IQNA

بمبئی ؛ "امريكا میں اسلام " كے عنوان سے نمائش كا انعقاد

14:23 - September 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2185106
بين الاقوامی گروپ : امركا میں اسلام كے عنوان سے یہ نمائش ۶ ستمبر بروز منگل سے بمبئی شہر میں جاری ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے خبر رساں ايجنسی «IINA» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش میں اسلام كے مختلف پہلوؤں سے متعلق تصاوير اور فلمز كی نمائش كی جا رہی ہے ۔
اس نمائش كا افتتاح بمبئی میں امريكا كے جديد قونصل جنرل «پيتر هاس»، نے بمبئی كی مسجد حاجی علی میں كيا ۔
ہاس نے كہا : امريكی مسلمان بھی ديگر امريكی شہريوں كی طرح اسلامی ثقافتی ورثے كی حفاظت كے ساتھ ساتھ امريكی معاشرے میں دوسرے ہم وطنوں كی طرح اپنا بھرپور كردار ادا كر رہے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ ہندوستان میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں امريكا میں مسلمانوں كی زندگی سے متعلق ايك خصوصی اسٹال شامل كيا گيا ہے اور یہ نمائش ۱۳ ستمبر بروز منگل تك جاری رہے گی ۔
857719
نظرات بینندگان
captcha