ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «peterleemail» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش كے انعقاد كا ہدف قرآن كريم كے بارے غلط تعبيرات اور نادرست تصورات كا خاتمہ ہے ۔
اس نمائش میں قرآن كريم كے مختلف زبانوں میں تراجم كے علاوہ قرآن كريم كے بعض نسخے بھی پيش كیے گئے ہیں ۔
ھارتلبول كی مسجد كے امام طاھر سلبی نے اعلان كيا : یہ نمائش قرآن كريم كی توہين اور ہتك حرمت كے جواب میں منعقد كی گئی ہے تاكہ صلح برقرار كرنے كے لیے اسلامی تعليمات كی روشنی میں لائحہ عمل تيار كيا جا سكے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نمائش كے آخری مرحلے میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد بھی كيا جائے گا ۔
857678