لبنان كے اسلامی عمل محاذ نے مسجد اقصٰی كی بنيادوں میں كھدائی سے خبردار كيا ہے

IQNA

لبنان كے اسلامی عمل محاذ نے مسجد اقصٰی كی بنيادوں میں كھدائی سے خبردار كيا ہے

14:22 - September 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2185117
بين الاقوامی گروپ : لبنان كے اسلامی عمل محاذ نے ۱۰ ستمبر بروز ہفتہ كو ايك بيان میں صیہونی قابضين كی جانب سے مسجد اقصٰی كی بنيادوں میں بار بار كھدائی كے عمل سے خبردار كرتے ہوئے دنيا بھر كے مسلمانوں سے اپيل كی ہے كہ اس مقدس مقام كی نجات كے لیے جدوجہد كریں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الانتقاد كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كے اسلامی عمل محاذ نے مسجد اقصٰی كی بنيادوں میں صیہونيوں كی جانب سے كھدائی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے : یہ كھدائی مسجد اقصٰی كو بطور كامل منہدم كر كے اس كی جگہ معبد سليمانی تعمير كرنے كے منصوبے كی ابتدا ہے ۔
اس بيان میں كہا گيا ہے : اسرائيل كی حرمت شكنيوں پر اسلامی اور عربی تنظيموں كی كوتاہی كے نتيجے میں صیہونيوں كی جانب سے قدس شريف اور تمام مقبوضہ اسلامی مراكز كی یہودی سازی كا منصوبہ آہستہ آہستہ تكميل كے مراحل طے كر رہا ہے ۔
857907
نظرات بینندگان
captcha