ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے بحرين سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الوسط " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ خبر رساں ايجنسی "رائٹرز "كے ۳۶ سالہ فوٹو گرافر اور خبرنگار حمد محمد اقبال كو ۸ ستمبر كی عصر كو بحرين كے عالی نامی دیہات میں عوامی مظاہروں كی فوٹو گرافی كرنے كی پاداش میں گولی كا نشانہ بنايا گيا كہ جس كے نتيجے میں ان كی گردن پر زخم آئے ہیں ۔
خبر نگار كے مطابق فوٹو گرافی كرنے كے بعد جب وہ اپنی گاڑی كی جانب پيدل جا رہے تھے تو وہاں سے چار پوليس كی گاڑيوں كا گزر ہوا ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس مقام پر كسی قسم كا اجتماع بھی نہیں تھا كہ اچانك پوليس كی جانب سے فائر كی گئی ربڑ كی گولی ميری گردن پر آ لگی ۔
857877