ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۹ ستمبر بروز جمعۃ المبارك سے مصر كی صورتحال میں تبديلی كا عنصر نماياں تھا اور اس امر كا احتمال ہے كہ قاہرہ میں صیہونی سفارت خانے كے سامنے شديد جھڑپوں میں بيرونی عوامل ملوث تھے ليكن شديد جھڑپوں كے بعد اس جگہ پر صورتحال معمول كے مطابق ہے ۔
العالم كے خبرنگار كی رپورٹ كے مطابق صیہونی سفارت خانے كے سامنے جو لوگ پوليس كے ساتھ دست و گريبان ہوئے ہیں ان كا مصر كے انقلابی جوانوں سے كوئی تعلق نہیں تھا ۔
858198