فلسطينی حكام نے مسجد الاقصی كی تقسيم كے احتمال كی خبر دی ہے

IQNA

فلسطينی حكام نے مسجد الاقصی كی تقسيم كے احتمال كی خبر دی ہے

11:45 - September 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2185673
بين الاقوامی گروپ : فلسطين كے شہر بيت المقدس كے حكام نے صیہونی قابض فوجوں كی جانب سے مسجد الاقصی كو تقسيم كر كے اس اسلامی مسجد كے ايك حصے كو یہوديوں كے لیے مختص كرنے كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطينی حكام نے ايك مشترك بيان میں مستقبل قريب میں غاصب فوجوں كی جانب سے فلسطينيوں اور دنيا بھر كے مسلمانوں كے جذبات كو ٹھيس پہنچانے كی غرض سے اس منصوبے كو جلد عملی كرنے كا احتمال ديا ہے ۔
الاقصٰی فاؤنڈيشن نے خبردار كيا ہے : ايسا محسوس ہوتا ہے كہ صیہونيوں كی جانب سے مسجد اقصٰی كی كھدائی كا عمل آخری مراحل میں ہے ۔
ياد رہے كہ اس سے ملتا جلتا اقدام مارچ ۲۰۱۰ء میں شہر الخليل كی مسجد ابراہيمی كی تقسيم اور اسے صیہونی قومی ورثے میں شامل كر كے انجام ديا جا چكا ہے ۔
857987
نظرات بینندگان
captcha