ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق "نائن اليون " كو دس سال گزر چكے ہیں ، ايك ايسا سانحہ جس میں مختلف قوموں اوراديان سے تعلق ركھنے والے تين ہزار افراد قتل ہوئے اور اس كی ذمہ داری بادی النظر میں امريكہ كے پالتو القاعدہ اور بن لادن پر ڈال دی گئی كہ جسے امسال امريكا نے نا معلوم طريقے سے قتل كرنے كا شوشہ چھوڑا ہے ۔
اس سانحے كی تحليل كرنے والا ہر شخص یہ درك كر سكتا ہے كہ اس سانحے كو امريكہ نے اسلامی ممالك اور سرزمينوں پر حملہ آور ہونے كے لیے ايك بہانے كے طور پر استعمال كيا ہے ليكن اس كے برعكس نائن اليون كے بعد امريكہ میں اسلام قبول كرنے والوں كی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔
858071