ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الاھرام كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كے انقلابی جوانوں پر مشتمل يونين نے اعلان كيا ہے : یہ مظاہرے انقلاب كی امنگوں كو نظر انداز كرنے كے خلاف اور انقلابيوں كو دبانے ، ڈرانے اور كچلنے كے لیے نافذ كی گئی ايمرجنسی كی مخالفت میں منعقد كیے جا رہے ہیں ۔
اسی طرح مصری انقلابی اتحاد نے چند روز قبل پيش آنے والے واقعات كو بہانہ بنا كر انقلاب كا چہرہ مخدوش كرنے اور انقلاب كے اہداف محو كر كے لوگوں كے مطالبات منظور كرنے سے راہ فرار اختيار كرنے كی سازش كو ناقابل قبول قرار ديا ۔
860278