ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «atlasinfo»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اقوام متحدہ میں روسی نمائندے نے اپنے سركاری ٹيلی وژن چينل سے بات چيت كے دوران فلسطين كی حمايت كا ذكر كرتے ہوئے كہا : اقوام متحدہ میں فلسطين كی ركنيت پر ووٹنگ كے دوران ہم يقينی طور پر فلسطينيوں كے حق میں ووٹ دیں گے اور فلسطينی حكام كی تمام تجاويز قبول كریں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : روس كا خيال ہے كہ اگر فلسطين اقوام متحدہ كی ركنيت كا ارادہ ركھتا ہے تو ہم ان كے فيصلے كا خير مقدم كریں گے ۔
860161