اسلام ليبيا میں قانون سازی كا اصل ماخذ ہے

IQNA

اسلام ليبيا میں قانون سازی كا اصل ماخذ ہے

19:51 - September 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2187800
بين الاقوامی گروپ : ليبيا كی عبوری كونسل كے سربراہ مصطفی عبد الجليل نے ۱۲ ستمبر بروز سوموار كو كہا كہ ليبيا میں قذافی كے بعد دين اسلام قانون سازی كا اصل منبع ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «lci»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبيا كی عبوری كونسل كے سربراہ نے كل طرابلس پہنچنے كے بعد شہداء چوك میں ہزاروں ليبيائی لوگوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا : ہم كسی طرح كے انتہا پسندانہ نظریے كو قبول نہیں كریں گے ، ہم مسلمان ہیں اور ہمارا دين اسلام ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ہم اعتدال پسند مسلمان ہیں اور ہم اسی راستے كو جاری ركھیں گے ۔
عبد الجليل نے اپنے خطاب كے دوسرے حصے میں لوگوں سے اپيل كی : آپ منزل كے حصول تك ہمارا ساتھ دیں اور انشاء اللہ ہم مل كر موقع پرستوں كی سازشیں ناكام بنا دیں گے ۔
859806
نظرات بینندگان
captcha