انقلابی تحريكوں میں عيسائی مسلمانوں كے شانہ بشانہ كھڑے ہیں
بين الاقوامی گروپ : اسلامی ممالك كی موجودہ بيداری ايك عمومی بيداری ہے ؛ چونكہ مشرق وسطٰی میں متعدد گروہ موجود ہیں اور مسلمانوں كی اكثريت كے ساتھ ساتھ عيسائيوں كی اقليت بھی یہاں پر ساكن ہیں كہ جو تمام مسائل اور مشكلات میں مسلمانوں كے شابہ بشانہ ہیں ۔
لبنان كی بين الاقوامی يونيورسٹی كی عيسائی ليكچرار «ليلا نيكولاس الرحبانی»، نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : عيسائيوں پر بھی كئی واجبات ہیں اور جيسا كہ مسيح (ع) فرماتے ہیں ( تمہیں حق گواہی دينے كی دعوت دی گئی ہے ) اس بنا پر عيسائی بھی حق كی گواہی دينے كے پابند ہیں اور مسلمانوں كے ہمراہ صیہونی حكومت كے خلاف جدوجہد میں بھرپور شركت كرتے ہیں اور اسرائيل كے خلاف مزاحمت بھی كر رہے ہیں۔
860585