اسرائيل اردن میں سفارت خانے كی تسخير كے خدشے سے پريشان ہے

IQNA

صیہونی اخبار معاريو (Maariv)كی رپورٹ ؛

اسرائيل اردن میں سفارت خانے كی تسخير كے خدشے سے پريشان ہے

13:38 - September 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2188499
بين الاقوامی گروپ : صیہونی روزنامے معاريو (Maariv) نے اردن میں شہريوں كی جانب سے سفارت خانے كی تسخير كے اعلان سے اسرائيلی وزارت خارجہ كے پريشان ہونے كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "البيان" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صیہونی اخبار معاريو (Maariv) نے اپنی ۱۲ ستمبر كی اشاعت میں لكھا ہے : اسرائيل اردن كے دار الحكومت امان میں سفارت خانے كی بندش اور تسخير ، تركی سے سفير كے اخراج اور قاہرہ میں سفارت خانے كی تسخير سے سخت پريشان ہے ۔
اس اخبار نے اسرائيلی وزارت خارجہ كے ايك عہدے دار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس وقت اسرائيل پر بہت زيادہ دباؤ ہے اور اردنی جب یہ ديكھ رہے ہیں كہ كس طرح سے تركوں نے صیہونی حكومت كے سفير كو انقرہ سے نكال ديا اور كس طرح سے اسرائيلی سفير قاہرہ سے نكلنے پر مجبور ہوا تو ان كے لیے بھی اسرائيلی سفير كی امان میں موجودگی ناقابل قبول ہو گی ۔
60707
نظرات بینندگان
captcha