عرب ممالك میں موجزن بيداری كی لہر اسلامی تہذيب كی بازگشت كا نقارہ ہے

IQNA

يونان میں ايرانی قونصل جنرل :

عرب ممالك میں موجزن بيداری كی لہر اسلامی تہذيب كی بازگشت كا نقارہ ہے

13:35 - September 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2189239
بين الاقوامی گروپ : عرب ممالك كے عوام كی تحريك مسلمانوں كے اندر اسلامی بيداری كے ساتھ ساتھ اسلامی تہذيب كی بازگشت كی نويد دے رہی ہے اور ہمیں اميد ہے كہ اس طرح سے عالم اسلام میں حكومت سازی كا ايك نيا باب رقم ہو گا ۔
يونان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل جنرل نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے بعض اسلامی ممالك میں عوام كی جانب سے آمريت كا بت پاش پاش كرنے كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : ان ممالك میں جديد نظام قائم ہونے سے جو امر سب سے زيادہ نماياں ہو گا وہ ايرانی اسلامی انقلاب كے اثرات ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : امام خمينی (رہ) نے گوربا چوف كے نام اپنے خط میں سوويت يونين كے خاتمے كی پيش گوئی كی جو پوری ہوئی ، اسی طرح رہبر معظم نے اپنی ذكاوت اور دور انديشی كے ساتھ مغربی بلاك كے نيست و نابود ہونے كی پيش گوئی كی ہے جو انشاء اللہ پوری ہو كر رہے گی ۔
861996
نظرات بینندگان
captcha