ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطينی قابض فوجوں نے ۱۸ ستمبر بروز اتوار كو شدت پسند یہوديوں كے لیے مسجد اقصٰی كے دروازے كھول دئیے اور انہوں نے سارا دن پوليس كے حفاظتی حصار میں مسجد كے اندر آمد و رفت جاری ركھی ۔
حماس كے سياسی رہنماؤں نے ايك اعلامیے میں كہا كہ مسجد اقصٰی كے دروازے مسلمانوں كے لیے بند كر كے انہیں یہوديوں كے لیے كھولنا مسجد كے اسلامی تشخص كے خلاف ايك گھناؤنی سازش ہے ۔
انہوں نے اس اعلامیے میں دنيا بھر كے ممالك اور شخصيات سے اپيل كی كہ مسجد اقصٰی كی حفاظت كے لیے فوری طور پر حركت میں آئیں ۔
863714