ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ «محمد اوستون»(Mehmet Üstün) اس سے قبل ادارے كی ذيلی شورٰی كے سربراہ تھے ليكن اب انہیں ايگزيكٹو كمیٹی نے شمس الدين اوغورلو كی جگہ ادارے كی صدارت كا چارج دے ديا ہے اور انہوں نے ۱۹ ستمبر سے اپنے عہدے پر كام شروع كر ديا ہے ۔
شمس الدين اوغورلو ۲۰۰۸ء سے ادارے كے سربراہ تھے ليكن انہیں صحيح مديريت نہ كرسكنے كی بنياد پر عہدے سے ہٹا ديا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ ادارہ بيلجئيم حكومت كی طرف سے منظور شدہ واحد مسلم ادارہ ہے ۔
864432