ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «france24.com» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ غاصب اسرائيلی حكومت كے سفارت خانہ كو ۱۹ ستمبر بروز سوموار كے دن ايك مشكوك گاڑی ملنے كے بعد مكمل طور پر خالی كر ديا گيا ۔
فرانسيسی پوليس كے مطابق آج صبح ۸:۲۰ منٹ پر ايك نا معلوم شخص نے پوليس كو فون كر كے صیہونی سفارت خانے كی حدود میں بم كی موجودگی كی اطلاع دی تھی ۔
بم ڈسپوزل سكواڈ نے تلاشی كے دوران ايك ٹرك سے بڑی مقدار میں دھماكہ خيز مواد برآمد كر كے اسے ناكارہ بنا ديا ۔
864690