فرانس میں مقيم مراكشی كی جانب سے قرآن كريم كی اہانت

IQNA

فرانس میں مقيم مراكشی كی جانب سے قرآن كريم كی اہانت

17:27 - September 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2191933
بين الاقوامی گروپ : فرانس میں مقيم ايك مراكشی ہنر مند نے پروجيكٹر كے ذريعے اپنے عريان بدن پر قرآن كريم كی آيات منعكس كر كے تصوير جاری كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «romandie»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مراكشی ہنر مند «مهدی ژورژ لهلو»، نے ايك تصوير جاری كی ہے كہ جس میں پروجيكٹر كے ذريعے قرآن كريم كی آيات اپنے عريان بدن پر منعكس كی ہیں جس سے مسلمانوں میں غم و غصے كی لہر دوڑ گئی ہے ۔
اس تصوير كے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ ہونے كے بعد مراكشی نوجوانوں نے اپنے رد عمل میں اسے اسلامی مقدسات كی توہين قرار ديتے ہوئے مذكورہ شخص كو سخت سزا دينے كا مطالبہ كيا ہے ۔
«مهدی ژورژ لهلو»، كا كہنا ہے كہ ميرا ہدف توہين نہیں تھا بلكہ میں نے اس تصوير میں اپنی زندگی كے دو رخ دكھائے ہیں يعنی ايك ايسے گھرانے میں پيدائيش كہ ميری ماں عيسائی اور باپ مسلمان ہے ۔
865113
نظرات بینندگان
captcha