تاجكستان ؛ مساجد كو ہسپتالوں اور جمز میں تبديل كرنے كا فيصلہ !

IQNA

تاجكستان ؛ مساجد كو ہسپتالوں اور جمز میں تبديل كرنے كا فيصلہ !

23:09 - September 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2192022
ثقافت و ہنر گروپ: تاجك حكومت نے ايك عجيب و غريب اقدام میں ملك كی غير رجسٹرڈ مساجد كو كلينكوں اور جمز میں تبديل كرنا شروع كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق جمہوریہ تاجكستان كے صوبہ ختلان كی اعلٰی شخصيات نے ملك كی غير رجسٹرڈ مساجد كو كلينكوں اور جمز میں تبديل كرنا شروع كر ديا ہے ۔
صوبہ ختلان كی انتظامیہ نے گزشتہ دو ماہ سے ۱۶ غير رجسٹرڈ مساجد كو پبلك پليسز میں تبديل كر ديا ہے اور اس سے ملتے جلتے اقدامات ديگر تاجك شہروں میں بھی جاری ہیں ۔
صوبہ ختلان كے دينی امور كے انچارج «بابخان شربت اف»، نے كہا ہے كہ اب بھی صوبے میں ۲۲۹ غير رجسٹرڈ مساجد موجود ہیں كہ جنہیں كچھ مدت كے اندر پبلك پليس میں تبديل كر ديا جائے گا ۔
865367
نظرات بینندگان
captcha