مقتدٰی صدر نے بحرينی تحريك آزادی كی حمايت كر دی

IQNA

ايك بيان میں ؛

مقتدٰی صدر نے بحرينی تحريك آزادی كی حمايت كر دی

10:38 - September 25, 2011
خبر کا کوڈ: 2192602
بين الاقوامی گروپ : عراق میں صدر تحريك كے رہنما اور ممتاز شيعہ عالم دين مقتدٰی صدر نے ايك بيان میں بحرينی عوام كی تحريك آزادی كے ساتھ مكمل اظہار يكجہتی كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مقتدٰی صدر نے ۲۲ ستمبر كو ايك اعلامیے میں كہا : ہم گزشتہ آٹھ مہينے سے انتہائی بہادری اور فداكاری كے ساتھ اپنے جائز مطالبات كے لیے جدوجہد كرنے والی بحرينی عوام پر فخر كرتے ہیں اور اس ملت كے لیے دعا گو ہیں ۔
اس بيان میں كہا گيا ہے : ہزاروں بحرينی عوام نے آزادی، غلامی كی زنجيریں توڑنے ، ظلم و استبداد كے خاتمے اور وطن كی محبت میں اپنی تحريك شروع كی ہے ۔
مقتدٰی صدر نے بحرينی عوام سے خطاب كرتے ہوئے كہا : ميرا دل ہميشہ تمہارے ساتھ ہے اور مجھے ظالموں كے ظلم و ستم پر گہری تشويش ہے ۔
866112
نظرات بینندگان
captcha