يمن ؛ شديد عوامی احتجاج كے باوجود عبد اللہ صالح كی وطن واپسی

IQNA

يمن ؛ شديد عوامی احتجاج كے باوجود عبد اللہ صالح كی وطن واپسی

10:43 - September 25, 2011
خبر کا کوڈ: 2192607
بين الاقوامی گروپ : يمن كا آمر عبد اللہ صالح ۲۳ ستمبر بروز جمعہ كو يمن میں جاری شديد مظاہروں كے باوجود وطن واپس لوٹ آيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «رويترز»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ علی عبد اللہ صالح سعودی عرب میں علاج كے بہانے تين ماہ قيام پذير رہنے كے بعد جمعے كی صبح وطن واپس آ گيا ہے ۔
عبد اللہ صالح ان حالات میں وطن واپس آيا ہے كہ صالح كی وفادار فوجوں اور عوام میں شديد لڑائی جاری ہے اور عوامی نمائندے يمن كی ڈكٹیٹر شپ كے خاتمے كا مطالبہ كر رہے ہیں ۔
يمنی ٹيلی وژن نے فوری خبر ديتے ہوئے بتايا : علی عبد اللہ صالح آج صبح تين ماہ كے علاج معالجے كے بعد پوری صحت و سلامتی كے ساتھ وطن لوٹ آئے ہیں ۔
866165
نظرات بینندگان
captcha