غزہ اور مغربی كنارے میں فلسطينيوں كی جانب سے اوباما كے خلاف مظاہرے

IQNA

غزہ اور مغربی كنارے میں فلسطينيوں كی جانب سے اوباما كے خلاف مظاہرے

10:42 - September 25, 2011
خبر کا کوڈ: 2192616
بين الاقوامی گروپ : ہزاروں فلسطينی شہريوں نے ۲۲ ستمبر بروز جمعرات كو غزہ كی پٹی اور مغربی كنارے میں مظاہرے منعقد كر كے اقوام متحدہ میں امريكی صدر كے خطاب اور ان كی جانب سے صیہونی حكومت كی حمايت پر بھرپور احتجاج كيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "البيان " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سينكڑوں فلسطينيوں نے گزشتہ روز ياسر عرفات كے مزار كے قريب واقع فلسطينی اتھارٹی كے ہیڈكوارٹرز كے سامنے مظاہرہ كيا اور امريكی صدر اوباما كی مشرق وسطٰی كے حوالے سے پاليسيوں كی مذمت كی ۔
با خبر ذرائع كے مطابق اسی نوعيت كے مظاہرے نابلس اور غزہ میں بھی منعقد كیے گئے اور فلسطينيوں نے يونيسكو كے دفتر كے سامنے اسرائيلی قبضے كے خاتمے اور فلسطين كی حمايت كا مطالبہ كيا ۔
866202
نظرات بینندگان
captcha