وال اسٹریٹ میں نویں دن مظاہرين كا پوليس سے تصادم / مائيكل مور بھی مظاہرين میں شامل
بين الاقوامی گروپ : ۱۷ ستمبر سے وال اسٹریٹ میں جاری مظاہروں میں حصہ لينے والے سينكڑوں امريكی شہری جو ملك كی معاشی پاليسيوں میں سرمایہ داروں كے اثرو رسوخ كے خلاف احتجاج كر رہے ہیں ، مسلسل گرفتاريوں پر نویں روز نيويارك پوليس كے ساتھ گتھم گتھا ہو گئے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے فرانس كی خبر رساں ايجنسی (AFP)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكی مظاہرين نے ۲۶ ستمبر كو وال اسٹریٹ میں مظاہرے كے دوران اس امر كا اظہار كيا كہ پوليس كی جانب سے مظاہرين كی گرفتاريوں سے انہیں مزيد حوصلہ اور ثابت قدمی ملی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ان مظاہروں می اس وقت شدت آ گئی كہ جب مشہور فلم ساز مائيكل مور نے بھی مظاہرين میں شموليت اختيار كرتے ہوئے ان كے اس تاريخی اور اہم اقدام كی مكمل حمايت كی ۔
868146