ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق ریڈيو صدائے افغان كے مدير نے جنرل كونسل آف اسلامك ریڈيو اينڈ ٹی وی كے پانچویں اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : اسلامی ذرائع ابلاغ كو طے شدہ افكار و نظريات كے تحت كام كرنا چاہئیے ، اسی طرح ان كی پاليسياں بھی واضح و روشن ہوں ۔
حسينی مزاری نے واضح كيا : اسلامی ذرائع ابلاغ كی تاثير خود ان كی قرآن كريم اور تعليمات اھل بيت ( ع) كے ساتھ آشنائی سے وابستہ ہے ، لذا اگر كوئی اس حوالے سے كام نہیں كرتا تو وہ معاشرے پر اثر انداز نہیں ہو سكتا ۔
868296