ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "احمد بحر" نے فلسطينی قانون ساز اسمبلی كے سامنے قدس كے مغوی پارليمنٹ ركن "احمد عطون "كی حمايت میں منعقدہ اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا : اقوام متحدہ كی قرار دادوں سے كوئی فرق نہیں پڑے گا جبكہ مذاكرات صرف وقت ضائع كرنے كا بہانہ ہے ۔
فلسطين كی قانون ساز اسمبلی كے ڈپٹی اسپيكر نے فلسطينی اتھارٹی كے سربراہ محمود عباس سے بھی مطالبہ كيا كہ جلد از جلد قومی يكجہتی كی قرارداد پر عمل درآمد كرے ۔
868927