ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مظاہرين نے بين الاقوامی اداروں سے اپيل كی كہ آل خليفہ حكومت كی جانب سے بحرينی بے گناہ عوام كے خلاف كیے جانے والے ظالمانہ عدالتی فيصلوں كے سدّباب كے لیے اپنا كردار ادا كریں ۔
روزنامہ انڈيپينڈينٹ نے بھی مظاہرين ، معالجين اور معلمين كے خلاف كیے جانے والے عدالتی فيصلوں پر گہری تشويش كا اظہار كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ بحرين كی متعدد سياسی جماعتوں اور آل خليفہ حكومت كی مخالف تحريكوں نے ان غير منصفانہ عدالتی فيصلوں پر اپنا باقاعدہ احتجاج ريكارڈ كرا ديا ہے ۔
870051