بحرينی معالجين كو سزائے موت سنائے جانے كے خلاف وسيع پيمانے پر مظاہرے

IQNA

بحرينی معالجين كو سزائے موت سنائے جانے كے خلاف وسيع پيمانے پر مظاہرے

23:55 - October 01, 2011
خبر کا کوڈ: 2196830
بين الاقوامی گروپ : بحرين كی فوجی عدالت كی جانب سے ملك كے ڈاكٹروں اور معلمين كو سزائے موت اور طولانی مدت قيد كی سزا سنائے جانے كے خلاف لوگوں كی ايك بہت بڑی تعداد سڑكوں پر نكل آئی اور انہوں نے وسيع پيمانے پر مظاہرے كیے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مظاہرين نے بين الاقوامی اداروں سے اپيل كی كہ آل خليفہ حكومت كی جانب سے بحرينی بے گناہ عوام كے خلاف كیے جانے والے ظالمانہ عدالتی فيصلوں كے سدّباب كے لیے اپنا كردار ادا كریں ۔
روزنامہ انڈيپينڈينٹ نے بھی مظاہرين ، معالجين اور معلمين كے خلاف كیے جانے والے عدالتی فيصلوں پر گہری تشويش كا اظہار كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ بحرين كی متعدد سياسی جماعتوں اور آل خليفہ حكومت كی مخالف تحريكوں نے ان غير منصفانہ عدالتی فيصلوں پر اپنا باقاعدہ احتجاج ريكارڈ كرا ديا ہے ۔
870051
نظرات بینندگان
captcha